ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اورنگ زیب پورے ملک کے لیے انسپریشن ہے : نرملا سیتارمن

اورنگ زیب پورے ملک کے لیے انسپریشن ہے : نرملا سیتارمن

Thu, 21 Jun 2018 11:15:25    S.O. News Service

سری نگر /نئی دہلی 21جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جموں وکشمیر میں سیاسی ہلچل کے درمیان وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے آج شہید اورنگ زیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع اورنگ زیب کے گھر گئیں۔ وزیر دفاع نے اورنگ زیب کے والد محمد حنیف اور ان کے بھائی سے ملاقات کی۔وزیر دفاع نے اورنگزیب کے کنبے کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اورنگزیب اور اس کا کنبہ پورے ملک کے لئے ایک انسپریشن ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں یہاں شہید کی کنبے سے ملنے آئی ہوں۔ میں نے ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔ میں یہاں سے پیغام لیکر جارہی ہوں کہ یہاں ایک ایسی فیملی ہے اور یہاں ایک ایسا شہید ہے، جو میرے اور پورے ملک کے لئے انسپریشن ہے‘ ۔ واضح ہوکہ اس سے پہلے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے بھی شہید فوجی جوان اورنگ زیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ جنرل راوت نے اورنگ زیب کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے شہید فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔اورنگ زیب کو جنگجوؤں نے 14 جون کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں اغوا کیا تھا۔ ان کی گولیوں سے چھلنی لاش رات دیر گئے گوسو نامی گاؤں سے برآمد ہوئی تھی۔ 4 جیک لی سے وابستہ اورنگ زیب شوپیان میں قائم 44 آر آر کے کیمپ میں تعینات تھے۔ وہ مبینہ طور پر حزب المجاہدین کے کمانڈر سمیر ٹائیگر کو مارنے والے میجر شکلا کے ذاتی محافظ تھے۔ اورنگ زیب کو 14 جون کی صبح اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ عید کی چھٹی لے کر اپنے گھر پونچھ لوٹ رہے تھے۔


Share: